Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ عالیہ کو معاوضہ بڑھانے کا مشورہ

بالی وڈ اداکار ورن دھون نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو اداکاری کامعاوضہ بڑھانے کا مشورہ دیاہے کیونکہ وہ بہت کم تنخواہ ڈیمانڈ کرتی ہیں۔اداکار نے کہا کہ لوگوں کو ”راضی“ ریلیز ہونے کے بعد ہی کیوں احساس ہوا کہ عالیہ ایک بڑی اسٹار ہیں؟ بدری ناتھ کی دلہنیا، ہمٹی شرما کی دلہنیا اور ٹو اسٹیٹس جیسی فلمیں بھی کامیاب تھیں۔ ان فلموں کی کامیابی کی عالیہ بھٹ بھی اتنی ہی ذمہ دار ہیں جتنا کہ میں اور ارجن کپور ہیں ۔میں ہمیشہ عالیہ سے کہتا ہوں کہ تم کیا کررہی ہو، اداکاری کا بہت کم معاوضہ لیتی ہو، کیا تم بیوقوف ہو،اپنا معاوضہ بڑھاو¿۔ رپورٹس کے مطابق ورن دھون ایک فلم میں کام کرنے کے 8 سے 10 کروڑ جبکہ عالیہ بھٹ 4 سے 5 کروڑ ہندوستانی روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
 

شیئر: