Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں شدید گرمی، شہریوں کو بلا ضرورت نہ نکلنے کی ہدایت

کراچی: سمندری ہوا رکنے کے باعث شہر میں گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں پڑنے والی گرمی میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو مختلف بیماریوں سمیت معمولات زندگی کے متاثر ہونے پر پریشانیوں کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ ہندوستانی ریاست گجرات کے قریب سمندر میں موجود ہوا کا کم دباﺅ ہے، جس کے بعد کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہو گئی ہیں اور شمال مغرب کی طرف سے چلنے والی ہواﺅں کے باعث موسم کی حدت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج شدید گرم موسم کی لہر آیندہ ہفتے برقرار رہے گی جبکہ اس دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئندہ 5 روز شہری دن کے وقت بلاضرورت باہر نہ نکلیں اور اگر نکلیں تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔
 
 

شیئر: