Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#شعیب ملک

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گزشتہ شب افغانستان کو ہرادیا۔ شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ پاکستان کی فتح کا سبب بنی۔اس پر ٹویٹر صارفین کیا کہتے ہیں ملاحظہ کریں۔
ممتاز احمد لکھتے ہیں :شعیب ملک کھیل کا ہیرو رہا۔ اس نے آخری اوور میں شاندار کھیل دکھایا کہ افغانیوں کو حیران و پریشان کردیا جو سمجھ بیٹھے تھے کہ اب انہیں فتح ہونے ہی والی ہے۔
ہرشا بھوگلے کہتی ہیں: پریشر میں اچھا کھیلنے والا شعیب ملک۔
مظہر ارشد کا ٹویٹ ہے: شعیب ملک نے وہی اسٹائل اپنایا جودھونی کا تھا۔ اس نے ہر ایک کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ اسکی بیٹنگ سست تھی لیکن اندازے صحیح تھے۔ 
عمارہ اعوان کہتی ہیں :شعیب ملک!تم نے میرا دل جیت لیا۔ اللہ خوش رکھے۔
احمد لکھتے ہیں :تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں۔شعیب ملک نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ سینیئر کھلاڑی ہیں۔ اسکے چہرے پر کوئی تاثرات نہیں تھے اور بولر مایوس ہوگیاتھا۔ وہ ہوگیا جو اسکے دماغ میں کہیں نہیں تھا۔
لاشاری لکھتے ہیں: شعیب 1999ءسے کھیل رہے ہیں اور سارے گُر جانتے ہیں۔
نسرین کا ٹویٹ ہے: دباﺅ کی صورتحال میں لگائے جانے والے چھکے کا تو جواب ہی نہیں۔ہم جیت گئے، پاکستان زندہ باد۔
عائزہ کہتی ہیں: شعیب ملک نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔ ویل ڈن۔
آمنہ چیمہ کہتی ہیں: ہر شخص کو گڈ مارننگ سوائے ان کے جو شعیب ملک کو پسند نہیں کرتے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں