Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن ’مقابلے‘ کے لیے تیار

کراچی:  سندھ اسمبلی کے آج پیر سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین سخت معرکہ آرائی کی تیاری ہے جبکہ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے 27 ستمبر سے قبل بجٹ منظور کرانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو بجٹ کی منظوری کے موقع پر ٹف ٹائم دینے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کرلی۔
سندھ اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے گزشتہ 10 سالہ دور اقتدار میں سرکاری فنڈز کے بے جا استعمال، مبینہ کرپشن اور اقربا پروری کے کیسز کا ایوان میں پردہ چاک کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے سب سے زیادہ متحرک تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی ہیں وہ سندھ کے تمام اضلاع میں دستیاب بنیادی سہولتوں، صحت و صفائی کی صورتحال کے علاوہ تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کی حالت زار پر سندھ اسمبلی میں آواز بلند کریں گے۔
واضح رہے ہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو واضح عددی اکثریت حاصل ہے مگر اس کے باوجود اپوزیشن جماعتوں نے سندھ میں گزشتہ 10 برس کے دوران ہونے والی کرپشن، سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور اقربا پروری جیسے حکومتی اقدامات پر خاموش نہ رہنے اور اسمبلی میں بھرپور آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -منی لانڈرنگ کیس میں پیش رفت‘ مزید انکشافات

شیئر: