Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیارے وطن ہم تجھے چاہتے ہیں

جدہ ... سعودی اہل و عیال نے عروس البحر الاحمر جدہ کی سڑکوں پر یوم وطنی کا جشن شان و شوکت سے منایا۔ سعودی خواتین ، نوجوانوں اور بچوں کی زبان پر یہ جملہ ”پیارے وطن ہم تجھے چاہتے ہیں“ تھا۔یوم وطنی 88کے موقع پر ہزاروں سعودیوں نے پبلک مقامات پر جمع ہوکر یہ نعرے لگائے جن کی صدائے باز گشت پورے شہر میں سنی گئی۔ عروس البحر الاحمر پر سعودی فضائیہ کے طیاروں نے کرتب دکھائے۔ 13برس بعد یہ منظر دیکھ کر جدہ کے شہری خوشی سے نہال ہوگئے۔ طیاروں نے سعودی عرب کا دیو ہیکل پرچم فضا میں مرتسم کیا۔آتش بازی کے مناظر شہر کے کونے کونے میں دیکھے گئے۔ سرکاری اور اہم عمارتوں پر سبز پرچم لہرادیئے گئے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان او رولی عہد کی تصاویر بھی جگہ جگہ چسپاں نظر آرہی ہیں۔ جدہ کے شہریوں نے اہل خانہ کے ہمراہ شاہراہوں کے چکر لگائے ۔ انکے ہاتھ میں سعودی عرب کے پرچم اور سعودی قائدین کی تصاویر تھیں جبکہ زبان پر حب الوطنی کے نعرے تھے۔
 

شیئر: