Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھر میں بچوں کی ہلاکتیں غذائی قلت کانتیجہ نہیں‘ وزیر بلدیات

کراچی:  سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے اسمبلی اجلاس سے قبل ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں بچوں کی ہلاکتیں تشویش ناک ہیں تاہم یہ اموات بھوک سے نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریگستانی علاقوں میں نقل مکانی آج سے نہیں، ہر سال ہوتی ہے۔ حکومت سندھ تھر پر توجہ دے رہی ہے۔
وزیر بلدیات نے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرانے پاکستان میں گیس، بجلی، کھاد کی قیمت بڑھے تو غلط ہے اور نئے پاکستان میں گیس بجلی کی قیمت بڑھے توعام آدمی کو سہولت جاتی ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر کے پاس کون سا جادو ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی غلطی وزارت خارجہ میں ہورہی ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔
کراچی میں پانی چوری سے متعلق وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف پہلے بھی کارروائی کی تھی اور پانی کی چوری روکنے کے لیے مزید ایکشن لیں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - - - سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت،چین رضا مند

شیئر: