Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواب پوراہوگیا،عامرخان

بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے کہاہے کہ امیتابھ بچن کےساتھ فلمی پوسٹر پر ساتھ نظرآنے کا میرا خواب پورا ہوگیا ۔عامر خان کا کہنا ہے کہ ا نہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ بالی وڈ کے سب سے بڑے اسٹارکے پوسٹر پر موجود ہیں۔ حال ہی میں فلم ٹھگز آف ہندوستان کے ٹیزر اور کرداروں کی جھلک سامنے آنے کے بعد ایک نیا پوسٹر سامنے آیاہے جس میں امیتابھ بچن کےساتھ عامر خان ، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا ایکساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔عامر خان فلم میں فرنگی کا کردار نبھارہے ہیں جو پیشے کے اعتبار سے ایک ملاح ہے۔
 

شیئر: