Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب پر ایک بلوچ حکمراں ہے ،نبیل گبول

 اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ پنجابیوں پر اللہ کی مار آئی ہے کیونکہ ایک بلوچ پنجاب پر حکومت کررہاہے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نیبل گبول نے کہا کہ قوم کو خوفزدہ کردیا گیا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ ن معیشت کوتباہ کرکے گئی اور خزانہ خالی ہے لیکن حکومت ہمیںکیوں ڈراتی ہے؟ہم کوئی حکومت میں تو نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کوفون کیا اور کہا کہ بہت اچھا ہوا کہ تم پنجاب پر حکومت کررہے ہو اور یہ پنجابیوں پر اللہ کی مارہے۔انہوں نے کہا کہ عوام خود بھوکی مررہی ہے اور وہ آپ کو کہاں سے پیسہ لاکر دے ؟انہوں نے کہا کہ عوام کسی کی نہیں ہوتی ۔آنیوالے دنوں میں اتنی مہنگائی آئیگی کہ یہ لوگ جو تحریک انصاف کو سرپر بٹھا کر حکومت میں لیکر آئے ہیں خود اس کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔
 

شیئر: