Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#شہباز شریف

شہباز شریف نے قائد ایوان کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں گزشتہ روز جو تقریر کی وہ آج ٹویٹر صارفین کے دماغ پر چھائی رہی۔ دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں۔
ڈاکٹر افنان اللہ کہتے ہیں کہ ان کی تقریر متوازن، مبنی برحقائق اور بصیرت افروز تھی۔ انہوں نے ڈیمز، معیشت اور اپنی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ماضی کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
باسط عباسی کہتے ہیں کہ کوئی شہباز شریف کو بتا دے کہ پیسے کیلئے انکی ہوس اور غیر ضروری منصوبوں پر بھاری رقم خرچ کرنے کی وجہ سے موجودہ حکومت ٹیکس بڑھانے پر مجبور ہوئی ہے۔
مریم کا ٹویٹ ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے پورے ملک کو تباہ کردیا۔ اس وقت ملک کو شدید اقتصادی اور انرجی بحران کا سامنا ہے۔ ہمارے پاس ایک ڈیم بنانے کیلئے پیسہ تک نہیں۔
جواد کا کہناہے کہ ملک میں چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر فائز رہے۔
سلمان احمد کا کہناہے کہ شہباز شریف کی تقریر شاندار رہی۔ پی ٹی آئی نے ایسے وقت اقتدار سنبھالا جب نہ دہشتگردی ہے اور نہ توانائی کا زبردست بحران 
انیہا انعم چوہدری کا ٹویٹ ہے کہ سی پیک کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔
عبیر خان کا کہناہے کہ شہباز شریف جس طرح ایوان میں بیٹھے تھے کیا یہ طریقہ ہوتا ہے بیٹھنے کا؟
ایسے وقت میں جب اسد عمر تقریر کررہے تھے اور وہ خاص طور پر شہباز شریف کو مخاطب کررہے تھے۔
ملیحہ ہاشمی کہتی ہیں کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں لڑاکا عورت جیسا پوز دیا۔
ہمایوں کہتے ہیں کہ شہباز شریف ہمیشہ اسو قت کیوں بھڑک جاتے ہیں جب کوئی ان سے انکی حکومت کے دور کا ریکارڈ مانگتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں