Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2ریاستی حل کی حمایت کا اعلان

نیویارک ... امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں قدم رکھنے کے بعد پہلی بار 2ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین، اسرائیل تنازع کی بساط لپیٹنے کیلئے 2ریاستی حل کے حامی ہیں۔ مشرق وسطیٰ امن فارمولہ آئندہ چند ماہ کے دوران پیش کردیا جائیگا۔ ٹرمپ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ 2ریاستی حل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا باعث بنے گا اور وہ اس حل کی حمایت کریں گے۔ ٹرمپ نے کہاکہ ابھی تک انہوں نے اپنے مشرق وسطیٰ امن فارمولے کا اعلان نہیں کیا۔ ممکن ہے امن فارمولہ 2یا 4ماہ کے اندر پیش کردیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ اس حوالے سے کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔ میرا خواب ہے کہ اپنی مدتِ صدارت ختم ہونے سے قبل یہ کام انجام دوں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ فلسطینی جلد ہی مذاکرات کی میز پر واپس آجائیں گے۔ وہ100 فیصد مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے۔
 

شیئر: