Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سیاحت_کا_عالمی_دن‎

سیاحت کے عالمی دن کو دنیا بھر میں بھرپور طریقے سے منایا گیا اور دنیا پھر کے ٹویٹر صارفین اپنے ملک کے خوبصورت مقامات کی تصاویر پوسٹ کرتے نظر آئے۔ پاکستانی صارفین نے بھی ٹرینڈ میں بھرپور حصہ لیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : بےشک پاکستان ان چند خوش قسمت ملکوں میں شامل ہے جہاں پر انتہائی خوبصورت مقامات موجود ہیں اور سیاح سال بھر انہیں دیکھنے جا سکتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے لکھا : پاکستان اپنی قدرتی خوبصورتی کے باعث سیاحت کے شعبے میں بڑا مقام رکھتا ہے ۔
مرحبا نامی اکاؤنٹ کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : سیاحت کی عالمی دن کے موقع پر ہم آپ کو پاکستان سیاحت کی غرض سے مدعو کرتے ہیں۔ پاکستان کو قدرت کی جانب سے حسن تحفے میں ملا ہے ۔ یہ صرف زبانی بات نہیں بلکہ حقیقت ہے۔
حسین یعقوب نے لکھا : پاکستان سیاحت کی غرض سے آنے اور چھٹیاں گزارنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔
احمد شاہین نے کوپن ہیگن کی تصاویر کے ساتھ ٹویٹ کیا ‏: کوپن ہیگن کا ایک خوبصورت اور اجلا دن.مجھے ان تنگ لیکن رنگ برنگی عمارتوں کو پل کے اوپر کھڑے ہو کر دیکھنے سے لاہور کی گوالمنڈی کے گھر یاد آئے. ان تاریخی گھروں کو بھی محفوظ کرکے سیاحوں کو متوجہ کیا جاسکتا ہے۔
حرا زرین نے تاریخی شہر ملتان کا منظر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا : یہ پاکستان کے شہر ملتان کی قلعہ کہنہ قاسم باغ سے لی گئی ایک تصویر ہے۔ ملتان تاریخی اہمیت کا حامل شہر ہے اور یہاں پر موجود صدیوں پرانے مزار اور مندر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں

شیئر:

متعلقہ خبریں