Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند مذاکرات سے فرار کی کوشش میں ہے‘ شاہ محمود قریشی

نیو یارک: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا نے کہا ہے کہ ہند اپنے اندرونی مسائل کی وجہ سے مذاکرات سے فرار کی کوشش کررہا ہے۔ نیو یارک میں غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ہند کے مابین کشیدگی کو مذاکرات ہی کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین مذاکرات 3 سال سے تعطل کا شکار ہیں۔بات چیت کے سوا کوئی مسئلے کے حل کا کوئی راستہ نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہند کی جانب سے سارک اجلاس کا بائیکاٹ بدقسمتی ہے۔ کشمیر میں ہندکی جانب سے طاقت کے بہیمانہ استعمال سے نقصان ہوا۔ اسی وجہ سے محبوبہ مفتی اورعمر عبداللہ نے بھی ہندوستانی حکومت سے راستے جدا کرلئے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کا نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اتفاق ہے۔ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ، دورہ کابل بھی اسی خواہش کےلئے کیا گیا تھا۔
 

شیئر: