Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پا ﺅں جمانے کےلئے سخت محنت کی،کترینہ

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں پا ﺅں جمانے کےلئے میں نے سخت محنت کی ۔کریئر کے ابتدائی دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، سخت دباﺅ کا شکار رہی ۔ ابتداءسے ہی میرامقصد خود کو بالی وڈ میں منوانا تھا۔ ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہا کہ میں اپنے فلمی کریئر کی تمام مشکلات، اتار چڑھاﺅ، کامیابیوں، ناکامیوں اور فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر ایک بات پر کتاب لکھنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کریئر کے ابتدائی دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہ سخت دبا ﺅکا شکار بھی رہیں۔انہوں نے انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر میں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ انڈسٹری میں پا ﺅں جمانے کےلئے سخت محنت اور لگن سے کام لیا۔ 
 

شیئر: