Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کھجور میلے میں 217ملین ریال کے سودے

مدینہ منورہ... مدینہ منورہ کے بین الاقوامی کھجور میلے ”تمور نا برکہ“ سے 1231کاشتکاروں نے 21کروڑ70 لاکھ32ہزار944 ریال کمائے۔ میلہ 6ہفتے تک جاری رہا۔93لاکھ85ہزار278کلو گرام کھجوریں 6ہفتوں میں فروخت کی گئیں۔ 6320سے زیادہ ٹرکوں پر لاد کر میلے پہنچائی گئی تھیں۔ میلے میں62.5فیصد کھجوریں مدینہ شہر کے باغات کی تھیں جبکہ 37.5فیصد مدینہ سے باہر کے علاقوں کے باغات سے لائی گئی تھیں۔
 

شیئر: