Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5 سال میں10ارب درخت لگانے کا منصوبہ

اسلام آباد..سینیٹ کی ماحولیاتی تبدیلی کیلئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان آ نے والے سالوں میں دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا 7واں بڑا ملک ہے تاہم اس کے باوجود ہم ہر سال 300 ارب روپے مالیت کے مساوی پانی کو ضائع کردیتے ہیں،پاکستان اور اس کی آئندہ نسلوں کی بقا کیلئے ڈیم کی تعمیر نا گزیر ہے۔سفارتخانہ پاکستان برسلز میں نمائندے اور پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ڈیم کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام کے آغاز کے اقدام کو سراہتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ ڈیم پر سیاسی اور لسانی انداز سے تو گفتگو کی گئی لیکن اس پر تکنیکی گفتگو کم ہوئی ہے ۔ ہم آج صرف 10 فیصد پانی اسٹور کر سکتے ہیں جبکہ 90 فیصد پانی ضائع ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاﺅکےلئے آئندہ 5 سالوں میں 10 ارب درخت اگائے جائیں گے۔

شیئر: