Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاشا ڈیم، سعودی عرب کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

  اسلام آباد...سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان نے سعودی عرب کو ایل این جی پلانٹس میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے ۔مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے سعودی وفدنے ملاقات کی۔ دو طرفہ تجارت بڑھانے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کاروباری افراد کےلئے آسانیاں پیدا کرنے کے امور زیر غور آئے ۔ بزنس ویزے میں سہو لتوںپر بھی بات کی گئی۔مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے سعوی عرب کو سی پیک اقتصادی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تجارتی حجم کم ہے، ا سے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 

شیئر: