Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کا امکان نہیں‘ کراچی میں گرمی بڑھے گی

کراچی: شہر قائد میں آیندہ چند روز کے دوران گرم موسم میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہر سال اکتوبر کا مہینہ درجہ حرارت کے اعتبار سے گرم ہی گزرتا ہے، تاہم رواں ماہ کے اختتام اور نومبر کے آغاز پر کراچی کا موسم جزوی طور پر ٹھنڈا ہونا شروع ہو جائے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے اس حوالے سے بتایا کہ ستمبر کے اختتام کے ساتھ ہی مون سون بارشوں کا امکان ختم ہوچکا ہے۔ اس تناظر میں شہر پر ابر آلود موسم کی صورت میں اثر انداز ہونے والے سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں میں بھی کمی ہورہی ہے لہٰذا آیندہ چند روز کے دوران شہر کا مطلع مکمل طورپر صاف رہنے کا امکان ہے جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے ۔واضح رہے کہ آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 جبکہ ہو امیں نمی کاتناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا مطلع مکمل طورپر صاف رہا اور مسلسل دھوپ کی وجہ سے گرمی کا پارہ 35 ڈگری ریکا رڈ کیا ۔ سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواو¿ں کی رفتار 20کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
 

شیئر: