Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانا مشہود کا بیان بے بنیاد ہے ،فوجی ترجمان

  راولپنڈی... ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے (ن) لیگ کے رہنما رانا مشہود کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ان کا بیان بے بنیاد اور افسوس ناک ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ملکی استحکام کے لئے نقصان دہ ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بھی بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود کا ذاتی بیان ہے۔ اس سے پارٹی قیادت کا کوئی تعلق نہیں ۔ترجمان نے کہا کہ رانا مشہود کا بیان قابل حیرت اورباعث تعجب ہے۔رانا مشہود سے ان کے بیان پر جواب طلب کیا جا رہاہے۔ لیگی رہنما رانا مشہود نے وضاحت کی ہے کہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اور ایک خاص رنگ دے کر پیش کیا گیا۔ سوال کے تناظر سے ہٹ کر گفتگو کو پیش کرنا صحافتی ضابطہ اخلاق کے مطابق نہیں۔ نجی ٹی وی کی انتظامیہ سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیئر: