Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چوہدری کا معافی مانگنے سے انکار

اسلام آباد..سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بات نہ مانتے ہوئے اپوزیشن پر تنقید جاری رکھی ۔قائد ایوان شبلی فراز سمیت دیگر وزرا ءمعافی مانگنے کا مشورہ دیتے رہے مگر فواد چوہدری نے مصالحت کرنے سے انکار کردیا ۔ سینیٹ اجلاس میں اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جب فواد چوہدری نے اپوزیشن سینیٹرز کے بارے میں نازیبا اور بے بنیاد الزامات پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔ فواد چوہدری جب سینیٹ میں تقریر کرنا چاہتے تھے تو سینیٹر مشاہد اللہ نے معافی کامطالبہ کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری کو ایوان میں معافی مانگنے کے لئے کہا مگر انہوںنے انکار کردیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے فواد چوہدری کو چیمبر میں طلب کرلیا ۔ حکمران جماعت کے وزراءاور قائدایوان شبلی فراز فواد چوہدری کو معافی مانگنے پر راضی کرتے رہے۔ وقفے کے بعد جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ذومعنی الفاظ میںکہا کہ مجھے وضاحت پیش کرنے دیں تو پھر معافی مانگ لیں گے۔ جس پر اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا ۔ 

شیئر: