Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شلپا شیٹی بیٹے کے باعث فلموں سے دور

 
بالی وڈکی اداکارہ شلپا شیٹی نے فلموں سے دور رہنے کی وجہ بتادی۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ فلمی کریئر میں اداکارہ کو کسی نہ کسی موڑ پر اپنے پیشے کی قربانی دینی پڑتی ہے اور میرے لئے فلم نگری سے دور رہنے کی وجہ میرا بیٹا ویان ہے جسے اس وقت تمام تر توجہ کی ضرورت تھی۔ میری فیملی میری اولین ترجیح تھی اور یہی وجہ تھی کہ میں نے اس وقت فلم نگری سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ۔ کسی بھی اداکارہ کے لئے ایک وقت میں دو کام جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

شیئر: