Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے‘ پاکستان

اسلام آباد: دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ہند کشمیر میں نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کشمیر میں ہند وستانی فوج کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے جبکہ نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیار بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہند وستانی جاسوس کل بھوشن کے کیس کی فروری سے سماعت شروع ہو رہی ہے اور عالمی عدالت انصاف میں یہ سماعت مسلسل چلے گی۔ کیس کی مکمل تیاری ہے اور اسے عالمی عدالت میں بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔ پاک ہند مذاکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں قائداعظم محمد علی جناح کے نظریے پر یقین رکھتا ہے۔ ہند سے مذاکرات نہ ہوئے تو کرتارپور سمیت کسی معاملے پر بات نہیں بڑھ سکتی۔
 

شیئر: