Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اجلاسوں میں جہانگیر ترین کی شرکت عدالت میں چیلنج

لاہور: سرکاری اجلاسوں میں پی ٹی آئی کے نااہل رہنما جہانگیر ترین کی شرکت کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جہانگیر ترین کو عدالت عظمیٰ نے نااہل قرار دے رکھاہے لہٰذا وہ سرکاری اجلاسوں کی صدارت نہیں کرسکتے ۔ جہانگیر ترین کے خلاف یہ درخواست مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں درخواست گزارنے نشاندہی کی کہ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے رکھا ہے لیکن اس کے باوجود وہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسا کرنا عدالتی احکامات سے روگردانی کے مترادف اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔ استدعا ہے کہ جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت سے روکا جائے اور ان کے حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل پابندی لگائی جائے ۔
 
 

شیئر: