Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتظامیہ کہہ رہی ہے ضمانت کرالیں،فضل الرحمان

بہاول پور...متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو بلایا کسی اور عنوان سے اور گرفتار کسی اور عنوان سے کیا گیا۔ن لیگ کا پنجاب سے صفایا نہیں ہوسکتا ۔جو جماعتیں عوام میں ہوتی ہیں۔ انکی جڑیں آسانی سے نہیں کاٹی جا سکتیں۔ تمام حزب اختلاف متحد ہے۔ اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں لے جایا جائیگا۔اپوزیشن ایک پیج پر ہے اور باقی ایک پیج پر آرہے ہیں۔مشرف کے دور میں بھی تاثر تھا کہ مسلم لیگ ن ختم ہوچکی ہے۔ علماءکنونشن سے خطاب کر تے ہوئے انہوںنے کہا کہ جہاں سالوں میں معیشت ڈبوئی جاتی ہے موجودہ حکومت نے دس دنوں میں ملکی معیشت ڈبو دی۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالوں میں جتنی بھی دستور ساز اسمبلیاں آئی ہیںاس میں کوئی بھی اسمبلی جمہور کی نہیں تھی۔ہمیں اسمبلی سے باہر کرنے والے شاید جانتے نہیں کہ ہم اسمبلی کے باہر زیادہ خطرناک ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کہتی ہے کہ مولانا صاحب ضمانت کروا کر لیں میں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد بھی ضمانت نہیں کراوں گا۔اگر سیاست دان کی بیٹی جیل کی مصیبتیں برداشت کرسکتی ہے تو مدرسے کا طالب علم جیل سے کیوںڈرے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی بقا کی جنگ لڑنی ہے ۔ہمیں سیاسی طور پر طاقتور ہونے کی ضرورت ہے ا۔نہوں نے کہا کہ آج کی حکو مت کو دیکھ کر ذہنی طور پر ایسا لگتا ہے کہ جیسے حکومت ہو ہی نہیں رہی۔ ایک آدمی نے گاڑی کے اسٹیرنگ پر بندر بٹھایا ہوا ہے ۔ بندر کو لگتا ہے کہ وہ گاڑی چلا رہا ہے لیکن گاڑی وہ بندرنہیں بلکہ کوئی اور چلا رہا ہے ۔

شیئر: