Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعدرفیق سمیت دیگر کیخلاف نیب تحقیقات

  اسلام آباد...چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرِ صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ کرپشن کے 5 مقدمات میں ریفرنس دائر کرنے، 9 مقدمات میں انکوائری اور 22 میں تحقیقات کی منظوری دی گئی۔نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری، غلام میمن ڈپٹی آڈیٹر جنرل، سابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار منظور احمد وٹو، سابق صوبائی وزیر صنعت منظور وسان، سابق ایم این اے نواب علی وسان ، محمد افتخار گیلانی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کے افسران اور وزارت ریلوے کے افسران کے خلاف بھی انکوائری کرنے کی منظوری دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں 22 مقدمات میں تحقیقات ہوگی۔ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن، سابق ممبر سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر، سابق چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ، سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری، ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا سمیت دیگر افسران اور عہدیداران شامل ہیں۔اجلاس میں حکومت پنجاب اور حکومت سندھ کے افسران کے خلاف بدعنوانی، سرکاری فنڈز میں خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف 5 ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام انکوائریوں کا آغاز مبینہ الزامات کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو حتمی نہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے احتساب سب کیلئے پالیسی پر سختی سے عمل پیر اہیں۔

شیئر: