Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے ڈھائی ارب روپے کی ٹرانزیکشن

کراچی:  پاکستان میں جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ تازہ واقعے کے مطابق رکشہ ڈرائیور کے بینک اکاؤنٹ سے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ایک اور اربوں روپے ٹرانزیکشنز کرنے والے بینک اکاؤنٹ کا سراغ لگایا جس کے مطابق کراچی کے نجی بینک میں رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 2ارب 50 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ ہولڈر کا نام رشید ہے اور وہ اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ ایف آئی اے نے جب رشید کو بیان کے لیے بلایا تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ رکشہ چلاتا ہے ۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 50 کروڑ کی رقم منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئی ہے ۔

شیئر: