Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سرجیکل اسٹرائیک کے جواب میں 10کرینگے،فوجی ترجمان

لندن... ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہند نے ایک سرجیکل اسٹرائیک کی تو جواب میں 10کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہماری ہر ضرورت پر توجہ دی اور سرحد محفوظ بنانے کے لئے رقم دی۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مغربی میڈیا میں ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرمبنی الزامات لگائے جاتے رہے۔ انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان سے متعلق مثبت خبروں کو اجاگر نہیں کیا جاتا۔ فاٹا اصلاحات پرمغربی میڈیا میں ایک بھی بامقصد اسٹوری نہیں دیکھی گئی۔آج کا پاکستان ماضی سے بہتر ہے۔ہم اچھے حالات کی جانب گامزن ہیں۔پاکستان میں خرابیوں سے زیادہ اچھائیاں ہیں جو دنیا کو بتانا ہے۔ بطورادارہ پاکستان کا تشخص بلند کرنا ہمار اولین فرض ہے۔انہوںنے کہا کہ احتساب اور کرپشن کے خلاف مہم میں فوج کا کوئی کردار نہیں۔ پاک فوج ملک میں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے۔ پاکستان میں آزادی اظہار رائے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات انتہائی شفاف اور آزاد تھے۔ 

شیئر: