Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا حکومت آج بجٹ پیش کرے گی

پشاور...خیبرپختونخوا کی حکومت 613 ارب کے حجم کا بجٹ پیرکو پیش کرے گی۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلئے 123ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا بجٹ پیش کریں گے ۔ جاری ترقیاتی اسکیموں کےلئے 70جبکہ نئی اسکیموں کے لئے 30فیصد رقم مختص کی جائے گی۔بی آر ٹی اور سوات ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق بجٹ میں بیرونی امداد کی مد میں 71ارب روپے سے زیادہ ملنے کی توقع ہے جو ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے۔بجٹ میں ضلعی حکومتوں کے لئے 29 ارب 34 کروڑ ،پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کےلئے 3 ارب 32 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔تعلیم کے لئے 9 ارب 2 کروڑ،صحت کےلئے 7 ارب 77 کروڑ ،جنگلات کےلئے 2 ارب 86 کروڑ رکھنے کی تجویز ہے۔

شیئر: