Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور

اسلام آباد:  وزارت داخلہ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نیب سے رائے مانگ لی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نیب کی رائے جاننے کے بعد ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق کارروائی کرے گی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحب زادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے سیکرٹری داخلہ کو باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - عامر جہانگیر نے عمران خان کو انکار کردیا

شیئر: