Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد:  خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ نے جاری کردیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی میں دبئی کے اکاؤنٹ کو ظاہر نہ کرنا بدنیتی کے بجائے غلطی قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس فیصل عرب کا تحریر کردہ خواجہ آصف کی نااہلی کیس کے فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ درخواست گزار نے نے دبئی اکاؤنٹس میں پڑے 5 ہزار درہم پر نااہلی مانگی اور الزام لگایا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں اس اکاؤنٹ کو چھپایا گیا۔فیصلے کے مطابق دبئی کا اکاؤنٹ 2010ء میں کھولا گیا اور 2015ء میں بند ہوگیا۔ اس دوران کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی لہٰذا کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنا غلطی ہو سکتا ہے بدنیتی شمار نہیں ہوگا۔ معمولی بات پر خواجہ آصف کو بے ایمان ثابت نہیں کیا جا سکتا۔

شیئر: