Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازشریف کی قانونی ماہرین سے اہم مشاورت

 لاہور... مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے جاتی امراءرائے ونڈ میں قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔شہباز شریف کے خلاف کیسز میں تمام قانونی آپشنز بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ۔ نواز شریف سے رانا مقبول ،اعظم نذیر تارڑایڈووکیٹ ، امجد پرویز ایڈووکیٹ اور(ن) لیگ لائرز ونگ کے نصیر بھٹہ ایڈووکیٹ نے جاتی امراءرائے ونڈ میں طویل ملاقات کی۔ شریف خاندان کے خلاف زیر سماعت مقدمات کا جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے قانونی مشیروں سے بالخصوص آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کے کیس کے حوالے سے مشاورت کی۔ وکلاءکو ہدایت کی کہ تمام قانونی آپشنز بروئے کار لائے جائیں۔ آئندہ سماعت پر جسمانی ریمانڈ کی سختی سے مخالفت کی جائے ۔نصیر بھٹہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں مختلف زیر سماعت کیسز پر تبادلہ خیال اورقانونی پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ سماعت پر نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سختی سے مخالفت کی جائے گی۔

شیئر: