Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کا تقرر چیلنج

لاہور... آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کے تقرر کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ذاتی وجوہ کی بنا پر درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بجھوادی ۔ مقامی شہری عبداللہ ملک نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی تعیناتی کے حوالے سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس آرڈر 2002ءکے آرٹیکل 12 کے تحت آئی جی کی تعیناتی کی جاسکتی ہے۔ پنجاب پبلک سیفٹی کمیشن کی مشاورت بھی ضروری ہے۔ابھی تک پنجاب پبلک سیفٹی کمیشن کی تشکیل مکمل نہیں ۔صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کی تشکیل کے بغیر آئی جی پنجاب کا تقرر کیا گیا۔پولیس آرڈر 2002ءکے تحت گریڈ 22 کا پولیس افسر تعینات کیا جاسکتا ہے ۔موجودہ آئی جی امجد جاوید سلیمی گریڈ 21کے پولیس افسر ہیں جوکہ آئی جی تعینات نہیں ہوسکتے۔

شیئر: