Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ملیں گے

 اسلام آباد:  ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرین کلائمیٹ فنڈ کے تحت اے ڈی بی پاکستان کو 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر گرانٹ جبکہ 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بطور قرض دے گا۔
قبل ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک کے عہدیدار نے وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر حکام سے پاکستان میں ہونے والی ملاقات میں کہا تھا کہ بینک آیندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے معاونت فراہم کرے گا۔
علاوہ ازیں چند روز قبل آذر بائیجان کے حکام نے بھی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے 10 کروڑ ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی تھی۔

شیئر: