Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہانہ ٹرانسپورٹ سبسڈی کتنی

القریات۔۔۔فروغ افرادی قوت فنڈ’’ہدف‘‘ نے سعودی ملازم خواتین کو ٹرانسپورٹ کی مد میں ماہانہ 800ریال سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ فنڈ نے طے کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی 80فیصد لاگت فنڈ دے گا ۔ زیادہ سے زیادہ 800ریال ماہانہ دئیے جائیں گے ۔ فنڈ نے یہ بھی طے کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ سبسڈی 12ماہ تک دی جائیگی ۔ سوشل انشورنس میں اندراج کی شرط تبدیل کر دی گئی ہے ۔ اندراج کا دورانیہ 36ماہ سے کم ہو گا اور ماہانہ محنتانہ 8ہزار ریال سے زائد نہ ہونے پر ہی ٹرانسپورٹ سبسڈی دی جائیگی۔

شیئر: