Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشعال قتل کیس ،25 ملزمان کی ضمانت کے خلاف درخواست خارج

  پشاور...پشاور ہائی کورٹ نے مشعال  قتل کیس کے 25 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے مشعال قتل کیس کے 25 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف مشعال کے والد اور حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر مختصر فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بنچ نے مشعال قتل کیس کے 3 سے 5 سال کی سزا پانے والے ملزمان کی سزا معطل کر کے رہا کیا تھا۔پشاور ہائی کورٹ نے ایبٹ آباد بنچ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

شیئر: