Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ‘ عوام مایوس

اسلام آباد:  حکومت کی جانب سے توقع کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں عوام پر ایک اور مصیبت لاد دی گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ معاشی لحاط سے حکومتی پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قوم کو مستقبل میں مزید معاشی پریشانیاں درپیش ہوں گی۔
گزشتہ روز وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے ۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 37 پیسے اضافے کے بعد 112 روپے 94 پیسے فی لیٹرجب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 86 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ قبل ازیں اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک کے اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - -  -کاروبار میں آسانیاں،پاکستان کی رینکنگ کم

شیئر: