Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑی کرپشن کا اعتراف‘ شہباز شریف کے داماد کے گرد گھیرا تنگ

لاہور:  پنجاب پاور کے سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید کے مابین پلی بارگیننگ کا سمجھوتا طے پا گیا جبکہ اکرام نوید نے تفتیش کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو کروڑوں روپے کی رقم دینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے اکرام نوید کی پلی بارگیننگ کی درخواست لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کرائی ہے جس کی منظوری پہلے ہی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کر چکے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سابق سی ایف او اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب پاور کمپنی، پی ایچ اے اور ارتھ ایرا میں 50 کروڑ کی بدعنوانی تسلیم کرلی ہے۔ اکرام نوید کے مطابق 13 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار روپے کی رقم شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بھی دی گئی، اس کے علاوہ ایرا میں 20 کروڑ 83 لاکھ 44 ہزار روپے، پنجاب پاور ڈیولپمنٹ میں 23کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار روپے اور پی ایچ اے میں 3 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا گیا۔
نیب کے مطابق ملزم اکرام نوید نے غبن کی گئی تمام رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کردی ہے ۔

شیئر: