Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی‘ سیکورٹی سخت

پشاور:  جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا کی گئی۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادے مولاناحامد الحق نے اپنے والد کی نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد انہیں جامعہ حقانیہ کے احاطے میں اُن کے والد مولانا عبدالحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، ن لیگ کے راجا ظفر الحق اور امیر مقام ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور جماعۃ الدعوہ کے حافظ سعید سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔
 

شیئر: