Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑی غلطی کے بعد ایم ڈی پی ٹی وی عہدے سے فارغ

اسلام آباد:  پی ٹی وی کے ایم ڈی کو نشریات کے دوران بڑی غلطی کی وجہ سے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران خطاب کرتے وقت نشر ہونے والی غلطی پر ایم ڈی پی ٹی وی کرنل (ر) حسن سے ان کے عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایم ڈی پی ٹی وی کرنل (ر) حسن عماد محمدی سے عہدے کا چارج واپس لینے کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی بیجنگ میں تقریر کے دوران پی ٹی وی نے اسکرین پر چینی دارالحکومت Beijing کو انگریزی میں Begging لکھ دیا تھا، جس کے معنی بھیک مانگنے کے ہیں۔ جس پر پی ٹی وی نے بعد ازاں معذرت بھی کرلی تھی تاہم اس حوالے سے پاکستان ٹیلی وژن کے 3 ڈائریکٹرز کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے اور 2 ملازمین کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - نئی گاڑیوں کے لیے فائلر ہونے کی شرط عدالت میں چیلنج

شیئر: