Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا سمیع الحق قتل کیس‘ تفتیشی ٹیم کا سربراہ بدل دیا گیا

راول پنڈی:  جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش کرنے والی ٹیم کا سربراہ تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اہم مذہبی شخصیت کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن سردار غیاث گل کی زیر سربراہی 7 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کے سربراہ کو پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول تعینات کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تعینات ایس ایس پی امیر عبداللہ نیازی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن راول پنڈی تعینات کیا گیا ہے جس کے بعد مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی امیر عبداللہ نیازی کے ذمے آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کو راول پنڈی میں ان کی رہایش گاہ کے اندر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے پولیس تاحال ملزمان کو شناخت یا تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کراچی، دھابیجی ٹرین مالی خسارے کا شکار؟

شیئر: