Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عافیہ صدیقی کی واپسی پر سودے بازی نہیں ہوگی،شاہ محمود

ملتان... وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ عافیہ صدیقی ملک واپس آئیں تاہم اس معاملے پر حکومت کوئی سودے بازی نہیں کرے گی۔ عافیہ صدیقی کی باقی سزا اگر یہاں پوری ہو تو ان کی فیملی کو سہولت مل جائےگی۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ ممالک کے درمیان سودے نہیں ہوتے۔ شکیل آفریدی سے متعلق ہمارا اپنا مو¿قف ہے۔ سمجھتے ہیں کہ شکیل آفریدی نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پرکوششیں کررہے ہیں۔ امریکی حکام سے کہاکہ عافیہ صدیقی کوقانونی حق دیاجائے۔ شاہ محمود نے کہاکہ امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی باقی سزا اگر یہاں پوری ہو تو ان کی فیملی کو سہولت مل جائےگی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سیاستدان پاکستان کو نشانہ بناکر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔کشمیر میں ہندوستانی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایل او سی پر ہندوستانی فائرنگ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہند سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو، روس بھی خطے کا اہم ملک ہے۔روس کو بھی امن مذاکرات میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ کوشش کررہے ہیں کہ افغان امن عمل کیلئے خطے کی دیگر قوتوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ نیب کے مقدمات میں انکوائریوں سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں۔ نیب کے مقدمات تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے کے ہیں۔ نیب آزاد ادارہ ہے کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہوسکتے۔شاہ محمود نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے بھی گزارش ہے کہ اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر خطے کے مفاد کیلئے سوچیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت تب نیچے آئے گی جب خطے کے حالات ٹھیک ہوں گے۔ایران کی پٹرولیم ایکسپورٹ متاثر ہو گی تو قیمتیں بھی متاثر ہوں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ یمن میں امن ہو اور غلط فہمیاں دور ہوں۔انہوں نے کہا کہ برآمدات بہتر ہوں گی تو زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا ۔ روپے کی قدر بہتر ہوگی۔تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخی کرنٹ اکاونٹ خسارہ ملا۔معیشت میں استحکام آئے گا تو ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ جتنی فضائی الودگی لاہور میں ہے اور کہیں نہیں۔ہندنے دھان جلایا ہے یہ بھی آلودگی کی ایک وجہ ہے۔ ماحول کو بہتر کرنے کیلئے حکومت ایک ٹھوس پروگرام سامنے لائے گی۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چوہدری سروروالامعاملہ میرے علم میں نہیں۔
 

شیئر: