Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارکوں میں بنائی گئی تعمیرات بھی زد میں آئیں گی‘ میئر کراچی

کراچی:  میئر کراچی کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے بعد شہر کے پارکس میں بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات توڑنے کے لیے بھی جلد کارروائی شروع کردی جائے گی تاکہ شہریوں کو تفریح کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ ذرائع کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تفریح کے مقامات کو غیر قانونی تعمیرات سے محفوظ رکھیں گے۔
رپورٹ کے مطابق وسیم اختر نے کہا کہ ہل پارک، جھیل پارک، عزیز بھٹی پارک، کڈنی ہل پارک، باغ ابن قاسم اور دیگر پارکوں میں غیر قانونی تعمیرات کو فوراً ختم کیا جائے اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق پارکوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری حکمت عملی ترتیب دی جائے تاکہ ان پارکوں میں تجارتی سرگرمیوں کو ختم کیا جاسکے ۔
وسیم اختر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جن علاقوں سے تجاوزات کو صاف کیا گیا ہے وہ دوبارہ تعمیر نہ ہوں۔ اس کے لیے ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر ان جگہوں اور شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کریں۔  میئر کراچی نے کہا کہ 108 سڑکوں سے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -دبئی میں جائداد بنانے والوں کو ایف آئی اے کے نوٹس
 

شیئر: