Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا کی آسیہ رہائی معاملے میں دلچسپی

اسلام آباد:  کینیڈین وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو فون کرکے آسیہ بی بی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹینا فری لینڈ نے شاہ محمود قریشی کو فون کیا اور آسیہ مسیح سے متعلق معاملے پر گفتگو کی۔
کینڈین وزیر خارجہ نے آسیہ مسیح کی رہائی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی تقریر بھی بہت مثبت تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے ۔

شیئر: