Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کادوسرا دور مکمل

اسلام آباد...وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی تبدیلی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے آئی ایم ایف سے امداد حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کے تخمینہ جات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف ٹیم کو ملکی معیشت کے حوالے سے حکومتی ویژن سمیت ملکی معیشت میں عدم توازن دور کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔آئی ایم ایف کے وفد سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت جامع اصلاحات کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے۔ملک کے غریب اور پسماندہ طبقے کے تحفظ و بہتری اور اسٹرکچرل اور ادارہ جاتی اصلاحات پر عمل درآمد کا پختہ عزم رکھتے ہیں، اسٹرکچرل اور گورننس ریفارمز کے ذریعے ملکی مقامی صنعت کی بحالی و برآمدی شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

شیئر: