Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’پیسوں کی بچت اور کرپشن کے خاتمے کا نظام‘‘

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام پیسوں کی بچت کے ساتھ کرپشن کا بھی خاتمہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیرا عظم نے کہا کہ حکومت ایسا نظام لانا چاہتی ہے جس کے ذریعے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہو جائیں۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم کی صدارت میں پنجاب اور کے پی کے میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب، پنجاب کے وزیر بلدیات عبدالعلیم خان، ’کے پی کے‘ کے وزیر لوکل گورنمنٹ شہرام خان ترکئی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں دونوں صوبوں میں نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام سے ترقیاتی منصوبوں پر پیسہ دیہات کی سطح پر خرچ ہوگا اور عوام کو اپنی ترجیحات کے مطابق ہی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ممکن ہوسکے گی۔ عوام کے اپنے نمائندے منتخب ہوکر فلاح و بہبود کا کام بہتر طریقے سے کرسکیں گے۔ نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی منصوبوں کی ایسی قانون سازی ہوگی جس کا احتساب عوام براہ راست کرسکیں گے۔  ذاتی مفاد اور کرپشن کے خاتمے کے لیے نیا نظام معاون ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں:- -  - -ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے،کورکمانڈرز کانفرنس

شیئر: