Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک صارفین کے لیے ضروری ہدایات

کراچی:  اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کے صارفین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جعلی فون کالز پر ذاتی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دھوکے باز لوگ خود کو مرکزی بینک یا ایجنسیوں کا اہل کار ظاہر کرکے بینک ڈپازٹ سمیت دیگر ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس دوران عوام کو دھمکایا بھی جاتا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ عوام نوسربازوں کو قومی شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹ، پاس ورڈ جیسی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں اور جعل سازی کے واقعات کے بارے میں فوری قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں۔ ذاتی معلومات افشا ہونے کی صورت میں پہنچنے والے نقصان کے سلسلے میں فوری طور پر متعلقہ بینک سے بھی ضرور رابطہ کریں۔ 
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جعل سازی کا شکار ہونے والے کھاتے داروں کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کردی ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ جعل سازوں کی کال موصول ہونے پر اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن 111-727-273 پر کال کریں۔

شیئر: