Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی رہنماوں پر معاشی دہشت گردی کے الزامات

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات ایک بار پھر اپوزیشن رہنماؤں پر پھٹ پڑے۔ انہوں نے سینیٹ اجلاس میں سیاسی رہنماؤں کے نام لے کر کرپشن کے الزاما ت لگائے اور انہیں لٹیرا قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری، محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن نے پاکستان کو لوٹا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں گزشتہ روز بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مشاہد اللہ نے مجھ سے متعلق جو نامناسب باتیں کیں، ان پر انہیں یا ان کی جماعت کو معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن یا پانچ ہزار اکاؤنٹس ٹریس ہونے کی بات کریں تو ایوان کا ماحول خراب ہو جاتا ہے۔
فواد چودھری نے چیئرمین سینیٹ کے ٹوکنے کے باوجود بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اربوں روپے کھا کر بیٹھے ہیں ان کا نام لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری، محمود اچکزئی اور فضل الرحمن نے ملک کو لوٹا۔ 10 سال کے دوران بلوچستان کو 42 ہزار کروڑ روپے جاری کیے گئے، اس کے باوجود یہ مسائل تاحال موجود ہیں۔ 10 ممالک میں 7 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی کمیٹی بنا دی جائے جو معاشی دہشت گردی کی تحقیقات کرے۔
مزید پڑھیں:-  - - -وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا، طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کا حکم
 

شیئر: