Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غربت کا خاتمہ سی پیک کا اہم حصہ ہے، چینی سفیر

اسلام آباد...پاکستان میں چین کے سفیر یاو جن نے کہاہے کہ چین پاکستان کے درمیان تاریخی سفارتی اور معاشی تعلقات ہیں۔ سی پیک راہداری کادونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میںاہم کردار ہے۔ موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق دونوں ممالک میں غربت کاخاتمہ، زراعت میں تعاون سی پیک کا اہم حصہ ہو گا۔ا سپیشل اکنامک زونز میں پہلے رشکئی اکنامک زون پر کام شروع ہو جائے گا۔ایئر یونیورسٹی میں سی پیک کیریئرسمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک دنیا کے ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی رابطے استوار کرے گا۔ سی پیک دنیا کی قوموں کے درمیان ایک پل کاکردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے صنعتکار خصوصی اقتصادی زونز میں جوائنٹ وینچر کریں گے۔ان میں سے 80 فیصد اشیا برآمد ہوں گی۔چینی سفیر نے کہاکہ ماحولیاتی تحفظ، غربت کے خاتمے، علاقائی و عالمی استحکام کے لئے پاکستان کی ترجیحات اہم ہیں۔ پاکستان کی حکومت علاقائی امن و امان اور استحکام کے لئے مثبت اور متحرک ہے۔ انہوں نے حکومت کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے ہر شہری کی بہتری کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان کے لئے اقتصادی بوجھ کا تاثر غلط ہے اور سی پیک کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کرنے والے ممالک ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت اب تک پاکستان میں 22 منصوبوں پر 19 ارب ڈالر خرچ کررہے ہیں۔ بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ۔باقی تعمیر کے مراحل میں ہیں۔

شیئر: