Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چوہدری کومشورے کون دیتا ہے؟

  اسلام آباد....صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعاون نہیں نظر آ رہا ۔ بڑا ہونے کی حیثیت سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مشورے دیتا رہتا ہوں ۔ ٹی وی انٹرویو میں صدر مملکت نے کہاکہ میرا خیال ہے کوئی ٹریگر ایسا ہوتا ہے جہاں ری ایکشن در ری ایکشن میں معاملات خراب ہو جاتے ہیں۔ چونکہ تحریک انصاف حکومت میں ہے تو انہیں کوشش کرنی چاہیے کہ حکومت چلتی رہے۔قانون سازی کے حوالے سے صدر عارف علوی نے کہاکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعاون نہیں نظر آ رہا۔ تعاون اس لئے نہیں نظر آ رہا کیونکہ کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں۔ کرپشن کے کیسز میں مک مکا نہیں ہونا چاہیے۔وی آئی پی پروٹوکول سے متعلق سوال پر صدر نے کہا کہ پیچھے دیکھتا رہتا ہوں لیکن کچھ نظر نہیں آتا، ٹی وی چینلز کے ذریعے بعد میں پتہ چلتا ہے کہ اچھا یہ بھی ہو گیا ۔ اپنے اسٹاف کو ہدایت دے رکھی ہے کہ کوشش کی جائے عوام کو2منٹ سے زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: