Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنوشری نے حملہ کروایا،راکھی ساونت

 بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ ان پر ہونے والا حملہ تنوشری دتہ نے کروایا تھا۔ انہیں ریسلنگ رنگ میں خاتون ریسلر سے مقابلہ کرنے کے بجائے ڈانس کرنے پر غیر ملکی خاتون نے بری طرح پیٹاتھا۔ پہلے دونوں نے رقص کیا تاہم بعد ازاں راکھی ساونت ریسلر خاتون کو چڑاتی نظر آئیں، جس پر غیر ملکی ریسلر نے انہیں اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور انہیں کمر میں شدید چوٹ لگی۔اب اگرچہ راکھی ساونت کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے تاہم انہوں نے اداکارہ تنوشری دتہ پر الزامات لگانا شروع کردئیے۔
 
 

شیئر: