Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیڑے مار دواﺅں سے ٹماٹر کا رنگ نہیں بدلتا

ریاض ...وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اطلاعات کی تردید کردی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیڑے مار ادویہ یا زہریلے ہارمونز کے باقی ماندہ اجزاءکے باعث ٹماٹر کا رنگ اندر سے تبدیل ہوجاتا ہے۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ اندر سے ٹماٹر کا رنگ درجہ حرارت، رطوبت اور روشنی متوازن نہ ہونے کی صورت میں تبدیل ہوتا ہے۔ کبھی کبھار پوٹاشیم کی کمی کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔ یہ فطری عمل ہے، اس سے کوئی زہر پیدا نہیں ہوتا۔ کیڑے مار ادویہ کے باقی ماندہ اجزاءبظاہر نظرنہیں آتے۔ اسکے لئے لیباریٹری کے معائنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
 

شیئر: